جامعہ شمسیہ غوثیہ
تعلیم وتربیت قوموں کی تعمیر و ترقی میں خشت اول کی حیثیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے نبی کریم محمد ﷺ نے
ریاست مدینہ میں مسجد نبوی کے قیام کے ساتھ ہی صفہ یونیورسٹی قائم فرمائی جس میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ
علیہم اجمعین علم نافع اور عمل صالح کی منازل طے کرتے رہے۔
اسی نبوی سنت کو زندہ کرتے ہوئے حضرت امام الاولیاءپیر سید خورشید الحسن خورشید گیلانی نے خانقاہ عالیہ کلی
شریف نارووال میں جامعہ شمسیہ غوثیہ کی بنیاد رکھی تاکہ نوجوانوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرکے امت
کے زوال کو عروج میں بدلا جا سکے۔
جامعہ شمسیہ غوثیہ میں درج ذیل شعبہ جات قائم ہیں۔
1۔ تحفیظ القرآن 2۔ تجوید وقرات 3۔ فہم دین کورس
اب تک اس جامعہ سے سینکڑوں طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔یہ طلباء ملک کے طول و عرض میں اپنے اپنے فرائض کو
احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔