پیغام

وابستگانِ خانقاہِ عالیہ کُلی شریف کے لےے لازم ہے کہ اپنا عقیدہ کتاب و سنّت، خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار، اولیائے اُمت رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعینکے عقائد کے مطابق رکھیں جس کی ترجمانی حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ ، سیدنا علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش، حضرت سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی،حضرت حاجی نوشہ گنج بخش، حضرت امامِ ربانی مجدّد الف ثانی، شیخ عبدالحق محدث دہلوی، اعلیٰحضرت مولانا شاہ احمد رضا خان قادری اور قدوة الاولیاءحضرت سید شہسوار شمس غوث قادری نوشاہی، حضرت پیرسید خورشید الحسن خورشیدقادری رحمة اللہ تعالیٰ علیہم اجمعیننے فرمائی۔

☆ صوم وصلوٰة کی پابندی کریں۔

☆ انفاق فی سبیل اللہ کے ذرےعے مخلوقِ خدا کی خدمت کریں ۔

☆ صدق المقال(سچ بولنا) اور اکل الحلال (حلال کھانا) پر عمل کریں۔

scale-img

☆ کثرتِ ذکرِ الٰہی سے اپنے دِلوں کو آباد کریں۔

☆ شرےعت و طرےقت کی پاسداری وپاسبانی کریں۔

☆ کثرتِ درود شریف کے ذریعے محبتِ رسولﷺ میں پختگی پیدا کریں۔

☆ نوافل و تسبیحات کے ذرےعے قربِ الٰہی کی منازل طے کریں۔

☆ حقوق اللہ کی ادائےگی کے ساتھ حقوق العباد کی نگہداشت بھی کریں۔

☆ مخلوقِ خدا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے والے اُمور سرانجام دیں۔

☆ صحبتِ صلحاءاختیار کریں اور صحبتِ بد سے اجتناب کریں۔