سالانہ عُرس مبارک

اولیاء اللہ سے محبت و عقیدت اور تعلق ایمانی تقاضہ ہے لہذا امت میں حُبِ اولیاء و صلحاء کو پیدا کرنے اور پھر قائم و دائم رکھنے کے لیے ہر سال 21 اور 22 اکتوبر کو خانقاہ عالیہ کلی شریف نارووال پر سالانہ عُرس مبارک منعقد کیا جاتا ہے ، جس کی صدارت جناب پیرسید اظہر الحسن گیلانی فرماتے ہیں۔

سالانہ عرس مقدس درج ذیل تقریبات پر مشتمل ہوتا ہے۔

1۔ 21 اکتوبر( پہلا دن)

افتتاحی تقریب ( محفل ذکر و چادر پوشی بعد از نماز عصر)

محفل سماع بعد ازنماز عشاء

2۔ 22 اکتوبر (دوسرا دن)

قرآن خوانی بعد از نماز فجر

درس قرآن و تربیتی نشست بعد ازنماز ظہر

محفل سماع و چادر پوشی بعد از نماز عصر

محفل میلاد النبی ﷺ بعد از نماز عشاء

ہزاروں عقیدت مند دربار عالیہ پر حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور مذکورہ بالا علمی و تربیتی مجالس میں شریک ہوکر فکری ، اخلاقی اور روحانی فیوضات و برکات سے فیض یاب ہوتے ہیں۔